سورة الجاثية - آیت 30
فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَيُدْخِلُهُمْ رَبُّهُمْ فِي رَحْمَتِهِ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْمُبِينُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
سو جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کئے انہیں ان کارب اپنی رحمت (ف 1) میں داخل کریگا یہ جو ہے یہی بڑی مراد ملنی ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
جن لوگوں نے وہاں ایمان اور عمل صالح کی راہ اختیار کی اور شرک و معاصی سے اجتناب کیا، آج ان کا رب انہیں اپنی رحمت یعنی جنت میں داخل کر دے گا اور کھلی اور صریح کامیابی یہی ہے کہ آدمی ہر خوف و ہراس سے نجات پا جائے اور دائمی فرحت و شادمانی کو پالے۔