سورة الجاثية - آیت 20
هَٰذَا بَصَائِرُ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّقَوْمٍ يُوقِنُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
یہ لوگوں کے لئے سوجھ کی باتیں اور یقین کرنے والوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (20) میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی عظمت بیان فرمائی ہے کہ اس میں جو احکام شریعت اور جو براہین و دلائل بیان کئے گئے ہیں ان میں غور و فکر کرنے سے قلب مومن میں ایسی بصیرت پیدا ہوتی ہے کہ وہ نافع و ضار اور حق و باطل کے درمیان تفریق کرنے لگتا ہے۔ یہ وہ کتاب ہے جو مومنوں کے لئے منبع ہدایت و رحمت ہے۔