سورة الجاثية - آیت 10

مِّن وَرَائِهِمْ جَهَنَّمُ ۖ وَلَا يُغْنِي عَنْهُم مَّا كَسَبُوا شَيْئًا وَلَا مَا اتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ أَوْلِيَاءَ ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

ان کے پرے جہنم ہے اور جو انہوں نے کمایا ان کے کچھ کام نہ آئے گا ۔ اور نہ وہ کام آئیں گے جنہیں اللہ کے سوا انہوں نے کارساز نہ ٹھہرایا تھا اور ان کے لئے بڑا عذاب (ف 1) ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (10) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جہنم ان کا انتظار کر رہی ہے اور اس دن ان کا مال و جاہ اور ان کی اولاد ان کے کچھ بھی کام نہیں آئے گی، اور اللہ کے سوا جن معبودوں کی وہ لوگ پرستش کر رہے ہیں وہ بھی ان سے عذاب کو ٹال نہیں سکیں گے اور انہیں بڑا ہی سخت عذاب دیا جائے گا۔