سورة الدخان - آیت 57

فَضْلًا مِّن رَّبِّكَ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

یہ تیرے رب کا فضل ہے ۔ یہی بڑی مراد ملنی ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(18) اہل تقویٰ مومنوں کو قیامت کے دن جو نعمت بھی ملے گی، وہ اللہ کا ان پر محض فضل و کرم ہوگا، کوئی شخص اپنے عمل کی وجہ سے جنت میں ہرگز داخل نہیں ہوگا، صحیحین کی روایت ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) نے فرمایا : جان لو کہ کسی کو اس کا عمل جنت میں نہیں پہنچائے گا۔ لوگوں نے پوچھا، اے اللہ کے رسول ! آپ کو بھی؟ آپ نے فرمایا : ہاں مجھے بھی مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنے فضل و کرم سے ڈھانک لے گا۔ آیت کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جہنم کی آگ سے نجات اور دخول جنت وہ عظیم کامیابی ہوگی جس سے بڑھ کر کوئی کامیابی نہیں ہوگی۔ سورۃ آل عمران آیت (185) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : ﴿ فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ﴾ ” جو شخص آگ سے ہٹا دیا گیا اور جنت میں داخل کردیا گیا وہ کامیاب ہوگیا۔“