سورة الدخان - آیت 51
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ أَمِينٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بے شک متقی چین کی جگہ میں ہوں گے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(17) قرآن کے معہود طریقہ کے مطابق اب اہل جنت اور جنت میں پائی جانے والی نعمتوں کا ذکر کیا جا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ دنیا کی زندگی میں کفر و معاصی سے بچنے والے قیامت کے دن اس مقام پر ہوں گے جہاں انہیں کوئی خوف و ہراس لاحق نہیں ہوگا،