سورة الدخان - آیت 47
خُذُوهُ فَاعْتِلُوهُ إِلَىٰ سَوَاءِ الْجَحِيمِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پکڑو اس (آدمی کو) پھر گھسیٹتے ہوئے دوزخ کے بیچوں بیچ لیجاؤ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(16) اللہ تعالیٰ جہنم پر متعین فرشتوں سے کہے گا کہ انہیں ان کے گریبانوں سے پکڑ لو اور نہایت بے دردی کے ساتھ گھسیٹتے ہوئے بیچ جہنم میں ڈال دو،