سورة الدخان - آیت 31

مِن فِرْعَوْنَ ۚ إِنَّهُ كَانَ عَالِيًا مِّنَ الْمُسْرِفِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جو فرعون کی طرف سے تھی ۔ بےشک وہ سرکش حد سے باہر نکلا ہوا تھا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (31) کے آخر میں اللہ نے فرعون کی ہلاکت کا سبب بیان کرتے ہئے فرمایا کہ فرعون بڑا ہی متکبر تھا اور کفر باللہ، ظلم اور ارتکاب معاصی میں حد سے تجاوز کر گیا تھا۔