سورة الدخان - آیت 31
مِن فِرْعَوْنَ ۚ إِنَّهُ كَانَ عَالِيًا مِّنَ الْمُسْرِفِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جو فرعون کی طرف سے تھی ۔ بےشک وہ سرکش حد سے باہر نکلا ہوا تھا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (31) کے آخر میں اللہ نے فرعون کی ہلاکت کا سبب بیان کرتے ہئے فرمایا کہ فرعون بڑا ہی متکبر تھا اور کفر باللہ، ظلم اور ارتکاب معاصی میں حد سے تجاوز کر گیا تھا۔