سورة الزخرف - آیت 64

إِنَّ اللَّهَ هُوَ رَبِّي وَرَبُّكُمْ فَاعْبُدُوهُ ۚ هَٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيمٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بے شک جو ہے میرا رب ہے اور وہی تمہارا رب ہے سو تم اسی کی عبادت کرو ۔ یہ سیدھی راہ ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

بے شک میرا اور تمہارا رب اللہ ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، اس لئے تم سب صرف اسی کی عبادت کرو یہی سیدھی راہ ہے۔ عیسیٰ (علیہ السلام) کا یہی صحیح مقام تھا کہ وہ اللہ کے بندے اور رسول تھے اور بنی اسرائیل کے پاس دعوت توحید لے کر آئے تھے، انہوں نے لوگوں کو اپنی بندگی کی ہرگز دعوت نہیں دی تھی۔