سورة الزخرف - آیت 54

فَاسْتَخَفَّ قَوْمَهُ فَأَطَاعُوهُ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

غرض اس نے اپنی قوم کی عقل کھودی سوانہوں نے اس کا کہا مانا ۔ بےشک وہ فاسق لوگ تھے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

چنانچہ اس کی شیطانی چال کام کرگئی، لوگوں نے اس کی بات مان لی اور موسیٰ (علیہ السلام) کو جھٹلا دیا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وہ لوگ پہلے ہی سے اللہ کی بندگی سے برگشتہ تھے۔