سورة الزخرف - آیت 48

وَمَا نُرِيهِم مِّنْ آيَةٍ إِلَّا هِيَ أَكْبَرُ مِنْ أُخْتِهَا ۖ وَأَخَذْنَاهُم بِالْعَذَابِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جو نشانی ہم انہیں دکھاتے تھے ، وہ اپنی بہن (دوسری نشانی) سے بڑی ہوئی تھی اور ہم نے انہیں عذاب میں پکڑا شاید وہ رجوع لائیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(21) اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ اس طرف اشارہ کیا ہے کہ فرعون اور فرعونیوں کا استہزاء کچھ اس وجہ سے نہیں تھا کہ وہ نشانیاں ہی اس قابل نہ تھیں کہ ان پر اثر انداز ہوتیں، بلکہ وہ ایسا محض کبر و عناد کی وجہ سے کرتے تھے۔