سورة الزخرف - آیت 44

وَإِنَّهُ لَذِكْرٌ لَّكَ وَلِقَوْمِكَ ۖ وَسَوْفَ تُسْأَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور یہ تیرے اور تیری قوم کے لئے ایک نصیحت ہے اور عنقریب تم سے پوچھا جائیگا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور اللہ کا شکر ادا کیجیے جو قرآن آپ پر نازل ہوا ہے وہ آپ اور آپ کی امت کے لئے نہایت باعث شرف و عزت ہے اور عبرت و موعظت، علوم و حکم اور شرائع اسلام کا خزانہ ہے، قیامت کے دن آپ کی امت سے پوچھا جائے گا کہ انہوں نے کس حد تک اس میں مذکور اوامرو نواہی کی پابندی کی۔