سورة الزخرف - آیت 42

أَوْ نُرِيَنَّكَ الَّذِي وَعَدْنَاهُمْ فَإِنَّا عَلَيْهِم مُّقْتَدِرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

یا ہم تجھے وہ دکھلادیں جو ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے تو بھی ہم ان پر قادر ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

یا اپنے وعدے کے مطابق اپنی قدرت کا کرشمہ آپ کو دنیا میں ہی دکھلا دیں گے۔ چنانچہ تاریخ شاہد ہے کہ کفار قریش کے جتنے بڑے رؤساء تھے، یا تو انہوں نے توحید کا کلمہ پڑھ کر اپنی جان بچا لی، یا پھر صحابہ کرام کے ہاتھوں جنگ کے میدانوں میں مارے گئے۔