سورة الزخرف - آیت 41
فَإِمَّا نَذْهَبَنَّ بِكَ فَإِنَّا مِنْهُم مُّنتَقِمُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر اگر ہم تجھے (دنیا سے) (ف 1) لے جائیں تو بھی ہمیں ان سے بدلہ لینا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
یا تو آپ ان پر غالب آنے سے پہلے ہی دنیا سے رخصت ہوجائیں گے، تو ہم ان کے کفر و شرک کا انتقام عذاب جہنم کے ذریعہ لیں گے،