سورة الزخرف - آیت 39

وَلَن يَنفَعَكُمُ الْيَوْمَ إِذ ظَّلَمْتُمْ أَنَّكُمْ فِي الْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور آج جبکہ تم ظالم ٹھہر چکے یہ بات تمہیں کچھ مفید نہ ہوگی کہ تم سب عذاب میں شریک ہو۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (39) میں بتایا گیا کہ اس دن اللہ تعالیٰ ان سے کہے گا کہ دنیا میں اللہ کے ساتھ غیروں کو شریک بنانے کی وجہ سے تم پر آج کے دن کا عذاب واجب ہوگیا ہے، اب کوئی تمنا تمہیں کام نہیں دے گی اور تم سب یعنی تم اور تمہارے شیاطین دوست عذاب جہنم میں برابر کے شریک ہو گے۔