سورة الزخرف - آیت 33
وَلَوْلَا أَن يَكُونَ النَّاسُ أُمَّةً وَاحِدَةً لَّجَعَلْنَا لِمَن يَكْفُرُ بِالرَّحْمَٰنِ لِبُيُوتِهِمْ سُقُفًا مِّن فِضَّةٍ وَمَعَارِجَ عَلَيْهَا يَظْهَرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور اگر یہ خوف نہ ہوتا کہ سب لوگ ایک ہی دین پر ہوجائیں گے تو جو لوگ رحمٰن کے منکر ہیں ان کے لئے ہم ان کے گھروں کی چھتیں چاندی (ف 1) کی بنادیتے اور زینے بھی جس پروہ چڑھتے رہتے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(15) دنیا اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں حقیر شے ہے۔ اس آیت کریمہ میں اللہ نے اسی کی طرف اشارہ کیا ہے کہ اگر سارے انسانوں کو کفر باللہ جیسے مبغوض ترین عمل پر جمع ہوجانے کی بات نہ ہوتی، تو دنیا تو وہ حقیر شے ہے کہ ہم تمام کافروں کے گھروں کی چھتوں اور سیڑھیوں کو چاندی کا بنا دیتے