سورة الزخرف - آیت 26

وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ إِنَّنِي بَرَاءٌ مِّمَّا تَعْبُدُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جب ابراہیم نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ میں ان کی عبادت سے جنہیں تم پوجتے ہو بیزار ہوں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(10) اللہ تعالیٰ نے اپنے بندے اور رسول وخلیل ابراہیم (علیہ السلام) کا حال بیان کر کے اہل قریش کو دعوت فکر دی ہے کہ تم لوگ جس ابراہیم کی محبت کا دم بھرتے ہو، انہوں نے تو اپنے باپ دادوں کی تقلید سے اعلان برأت کردیا تھا اور کہہ دیا تھا کہ میں محض تمہاری تقلید میں تمہارے جھوٹے معبودوں کی عبادت نہیں کروں گا۔