سورة الزخرف - آیت 17

وَإِذَا بُشِّرَ أَحَدُهُم بِمَا ضَرَبَ لِلرَّحْمَٰنِ مَثَلًا ظَلَّ وَجْهُهُ مُسْوَدًّا وَهُوَ كَظِيمٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جب ان میں کسی کو ایک چیز کی بشارت دی جاتی ہے جو رحمن کے لئے کہاوت ٹھہراتا ہے تو اس کا منہ سیاہ ہوجاتا ہے اور دل میں گھٹ کررہ جاتا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

کہ جب انہیں خبر دی جاتی ہے کہ ان کے یہاں لڑکی پیدا ہوئی ہے تو غم والم سے ان کے چہرے سیاہ ہوجاتے ہیں اور ان کے دل کرب و اذیت سے بھر جاتے ہیں۔