سورة الشورى - آیت 53

صِرَاطِ اللَّهِ الَّذِي لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۗ أَلَا إِلَى اللَّهِ تَصِيرُ الْأُمُورُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور اس اللہ کی راہ کی طرف جو آسمانوں اور زمین کی سب چیزوں کا مالک ہے سنتا ہے ۔ اللہ ہی کی طرف سب کام پھرتے ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور اے میرے نبی ! آپ جان لیجیے کہ آخرت میں تمام امور کا فیصلہ صرف اللہ کرے گا، جو اپنے بندوں کے درمیان پورے عدل و انصاف کے ساتھ فیصلہ کرے گا، اور ہر ایک کو اس کے کئے کا اچھا یا برا بدلہ دے گا۔