سورة الشورى - آیت 44

وَمَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِن وَلِيٍّ مِّن بَعْدِهِ ۗ وَتَرَى الظَّالِمِينَ لَمَّا رَأَوُا الْعَذَابَ يَقُولُونَ هَلْ إِلَىٰ مَرَدٍّ مِّن سَبِيلٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جسے اللہ نے گمراہ کیا ۔ اس کے لئے اللہ کے بعد کوئی کارساز نہیں اور تو ظالموں کو دیکھے گا کہ جس وقت وہ عذاب دیکھیں گے کہینگے کہ بھلا پھر جانے کی بھی کوئی راہ ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(26) اللہ تعالیٰ جسے گمراہ کر دے، اسے کؤی راہ راست پر نہیں لا سکتا ہے اور قیامت کے دن مشرکین جب جہنم کا مشاہدہ اپنی آنکھوں سے کرلیں گے تو تمنا کریں گے کہ کاش دنیا کی طرف دوبارہ لوٹ جانے کی کوئی صورت نکل جاتی تاکہ ایمان لے آتے، اور موحد بن کر عذاب نار سے نجات پانے اور دخول جنت کے حقدار بن جاتے۔