سورة الشورى - آیت 37
وَالَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ وَإِذَا مَا غَضِبُوا هُمْ يَغْفِرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور ان کے لئے جو کبیرہ گناہ اور بےحیائی کے کاموں سے بچتے ہیں ۔ اور جب انہیں غصہ آتا ہے تو وہ معاف کردیتے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
صرف اسی پر بھروسہ کرتے ہیں بڑے گناہ جیسے شرک، قتل، ظلم، شراب نوشی، اکل حرام اور زنا ولواطت وغیرہ سے بچتے ہیں، جب انہیں کسی پر غصہ آتا ہے، تو اس کی غلطی کو معاف کر دیتے ہیں،