سورة الشورى - آیت 32

وَمِنْ آيَاتِهِ الْجَوَارِ فِي الْبَحْرِ كَالْأَعْلَامِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور اس کی نشانیوں میں سے سمندر میں چلتے جہاز ہیں جیسے پہاڑ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(22) اس کی قدرت، علم وحکمت اور رحمت کا ایک مظہر سمندروں میں پہاڑوں کے مانند چلنے والی کشتیاں ہیں جو محض اللہ کی قدرت کے سہارے ایک شہر سے دوسرے شہر پہنچ جاتی ہیں۔