سورة الشورى - آیت 26

وَيَسْتَجِيبُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَيَزِيدُهُم مِّن فَضْلِهِ ۚ وَالْكَافِرُونَ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور ایمانداروں کی جو بھلے کام کرتے ہیں دعا قبول کرتا ہے اور انہیں اپنے فضل سے زیادہ دیتا ہے او جو منکر ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور وہی ہے جو ایمان و عمل صالح کی زندگی اختیار کرنے والوں کو قیامت کے دن ان کی نیکیوں کا پورا پورا بدلہ دے گا، بلکہ اپنے فضل و کرم سے انہیں زیادہ دے گا یعنی جو طلب نہیں کریں گے وہ بھی دے گا اور جو لوگ اس دنیا میں کفر و سرکشی کی راہ اختیار کریں گے انہیں شدید عذاب دے گا۔