سورة فصلت - آیت 28

ذَٰلِكَ جَزَاءُ أَعْدَاءِ اللَّهِ النَّارُ ۖ لَهُمْ فِيهَا دَارُ الْخُلْدِ ۖ جَزَاءً بِمَا كَانُوا بِآيَاتِنَا يَجْحَدُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

یہ اللہ کے دشمنوں کی سزا ہے ۔ آگ ہے ۔ اس میں ان کا ہمیشہ کے لئے گھر ہے یہ اس کا بدلہ ہے کہ وہ ہماری آیتوں سے انکار کرتے تھے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اس دن اللہ کے دشمنوں کا بدلہ جہنم کی آگ ہوگی، جس میں وہ ہمیشہ جلتے رہیں گے، اس سبب سے کہ ہو دنیا میں اللہ کی کتاب کا انکار کرتے تھے۔