سورة فصلت - آیت 20

حَتَّىٰ إِذَا مَا جَاءُوهَا شَهِدَ عَلَيْهِمْ سَمْعُهُمْ وَأَبْصَارُهُمْ وَجُلُودُهُم بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

یہاں تک کہ جب وہ دوزخ کے نزدیک آئیں گے ۔ تو ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کے چمڑے ان پر گواہی دیں گے جو وہ کرتے تھے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اس وقت اللہ تعالیٰ کے حکم سے ان کے کان، ان کی آنکھیں اور ان کے چمڑے ان کے جرائم کی گواہی دیں گے، جس اللہ نے ان کی زبانوں کو دنیا میں قوت گویائی دی تھی، وہی اس دن ان کے جسموں کے دیگر اعضاء کو قوت گویائی دے گا اور وہ ان مجرمین کا ایک جرم بیان کریں گے اور جس کفر و شرک کا اعتراف کرنے سے ان کی زبانیں خاموش تھیں، ان کی گواہی دیں گے۔