سورة فصلت - آیت 19

وَيَوْمَ يُحْشَرُ أَعْدَاءُ اللَّهِ إِلَى النَّارِ فَهُمْ يُوزَعُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جس دن اللہ کے دشمن آگ کی طرف اٹھائے جائیں گے پھر ان کی مثلیں ہٹیں گی۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(14) نبی کریم (ﷺ) سے کہا گیا ہے کہ آپ اہل قریش کو وہ احوال و کوائف بتائیں جن سے کفار قیامت کے دن دوچار ہوں گے، شاید کہ عبرت حاصل کریں، جب اللہ کے تمام دشمنان جہنم یا میدان محشر کی طرف ہانک کرلے جائیں گے اور سب ایک جگہ اکٹھا کئے جائیں گے۔ ابن عباس (رض) کہتے ہیں یہ اشارہ اس بات کی طرف ہے کہ جہنمیوں کی تعداد بہت بڑی ہوگی۔