سورة فصلت - آیت 18

وَنَجَّيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جو ایمان لائے تھے اور ڈرتے تھے ان کو ہم نے نجات دی۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور صالح (علیہ السلام) اور ان کے مومن ساتھیوں کو جن کی تعداد چار ہزار تھی، اس عذاب سے بچا لیا۔