سورة آل عمران - آیت 132

وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور اللہ اور رسول (ﷺ) کی تابعداری کرو ، شاید تم پر رحم ہو ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت 132 میں مزید تاکید کے طور پر اللہ نے ایمان والوں کو حکم دیا کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کریں اور سود لینا یکسر بند کردیں، تاکہ اللہ کی رحمت ان کے شامل حال ہو۔