سورة فصلت - آیت 8

إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور بےشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کئے ان کو بےانتہا ثواب ملے گا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(6) اور جو لوگ ایمان اور عمل صالح کی زندگی اختیار کرتے ہیں، انہیں خوشخبری دی کہ ان کو اللہ تعالیٰ جنت میں ایسی نعمتیں دے گا جو کبھی بھی ختم نہیں ہوں گی۔