سورة غافر - آیت 73

ثُمَّ قِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ تُشْرِكُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر ان سے کہا جائے گا کہ وہ کہاں ہیں جنہیں تم اللہ کے سوا شریک کرتے تھے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور پھر ان سے ذجر و توبیخ کے طور پر کہا جائے گا کہ کہاں ہیں وہ شرکاء جن کی تم اللہ کے بجائے عبادت کرتے تھے؟ تو وہ جواب دیں گے کہ وہ تو آج ہم سے غائب ہوگئے ہیں، کہیں بھی نظر نہیں آرہے ہیں۔ ایک دوسرا مفہوم یہ بیان کیا گیا ہے کہ وہ تو ہمارے کسی کام کے نہیں رہے، ان سے ہماری مصیبتوں کا کوئی مداوا نہیں ہوسکا۔ پھر شدت حیرت و اضطراب میں اپنا عقلی توازن کھو بیٹھیں گے اور کہنے لگیں گے کہ ہم نے تو دنیا میں کسی کی عبادت نہیں کی تھی۔