سورة غافر - آیت 68

هُوَ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ ۖ فَإِذَا قَضَىٰ أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

وہ وہی ہے جو جلاتا اور مارتا ہے ۔ پھر جب کسی کام کا حکم کرتا ہے تو اس سے صرف اتنا کہتا ہے کہ ہوجا سو وہ (ف 1) ہوجاتا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اے لوگو ! وہی معبود برحق حقیر قطرہ منی کو زندگی دیتا ہے اور وہی انسانوں کو عمریں پوری ہوجانے کے بعد، انہیں موت دیتا ہے، اسے کبھی بھی موت لاحق نہیں ہوگی اور اس کے سوا تمام جن و انس مر جائیں گے اور وہ معبود برحق جب کسی بات کا فیصلہ کرتا ہے تو کلمہ ” کن“ کے ذریعہ اسے وجود میں لے آتا ہے، محال ہے کہ وہ چاہے اور کوئی چیز وجود میں نہ آئے۔