سورة غافر - آیت 59
إِنَّ السَّاعَةَ لَآتِيَةٌ لَّا رَيْبَ فِيهَا وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بے شک وہ گھڑی آنی ہے اس میں شک نہیں ۔ اکثر لوگ ایمان (ف 3) نہیں لاتے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(32) قیامت کے آنے میں کوئی شبہ نہیں ہے، اس لئے لوگو ! دنیا میں اس یقین کے ساتھ زندگی گذارو کہ تم دوبارہ زندہ کئے جاؤ گے، اور تمہارے اعمال خیر و شرکا تمہیں بدلہ چکایا جائے گا، لیکن اہل کفر اپنی کم عقلی، نادانی اور شومئی قسمت کی وجہ سے اس حقیقت کا ادراک نہیں کر پاتے ہیں۔