سورة غافر - آیت 45

فَوَقَاهُ اللَّهُ سَيِّئَاتِ مَا مَكَرُوا ۖ وَحَاقَ بِآلِ فِرْعَوْنَ سُوءُ الْعَذَابِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر موسیٰ کو اللہ نے ان کے مکر کے شر سے بچا لیا ۔ اور فرعون کے لوگوں کو برے عذاب نے گھیر لیا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

24 -اللہ تعالیٰ نے اس داعی الی اللہ کو پہلے تو فرعون اور فرعونیوں سے نجات دی اور جب فرعون اپنے لشکر کے ساتھ سمندر میں غرق ہوا تو اسے موسیٰ (علیہ السلام) اور دیگر مومنین کے ساتھ ڈوبنے سے بچا لیا اور فرعون اور فرعونیوں کی بد ترین عذاب نے آ گھیرا،