سورة غافر - آیت 42

تَدْعُونَنِي لِأَكْفُرَ بِاللَّهِ وَأُشْرِكَ بِهِ مَا لَيْسَ لِي بِهِ عِلْمٌ وَأَنَا أَدْعُوكُمْ إِلَى الْعَزِيزِ الْغَفَّارِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

تم مجھے بلاتے ہو کہ اللہ سے منکر ہوجاؤ اور اس کا شریک اسے ٹھہراؤں جس کا مجھے علم نہیں اور میں تمہیں غالب گناہ بخشنے والے کی طرف بلاتا ہوں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور تم لوگ مجھے کفر و شرک کی دعوت دیتے ہو اور اللہ کے ساتھ ایسے جھوٹے معبودوں کو شریک بنانے کو کہتے ہو جن کے معبود ہونے کا مجھے علم نہیں ہے اور میں تمہیں اس اللہ کی طرف بلاتا ہوں جو زبردست ہے، اس پر کوئی غالب نہیں آسکتا ہے اور جو بڑا معاف کرنے والا ہے۔