سورة غافر - آیت 38

وَقَالَ الَّذِي آمَنَ يَا قَوْمِ اتَّبِعُونِ أَهْدِكُمْ سَبِيلَ الرَّشَادِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور اس ایماندار نے کہا ۔ اے قوم میری پیروی کرو ۔ میں تمہیں بھلائی کی راہ دکھاؤں گا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(22) مرد مومن نے دعوت و تبلیغ کے لئے اپنی کوشش جاری رکھتے ہوئے کہا : اے میری قوم کے لوگو ! میں نے جس دین کو قبول کرلیا ہے اسے تم لوگ بھی قبول کرلو، میں تمہیں اس راہ پر لے چلوں گا جو جنت کی راہ ہے۔