سورة غافر - آیت 8
رَبَّنَا وَأَدْخِلْهُمْ جَنَّاتِ عَدْنٍ الَّتِي وَعَدتَّهُمْ وَمَن صَلَحَ مِنْ آبَائِهِمْ وَأَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّاتِهِمْ ۚ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور اے ہمارے رب ان کو ہمیشہ رہنے کے باغوں میں داخل کر جن کا تونے ان سے وعدہ کیا ہے اور ان کے باپوں اور اولاد میں سے جو نیک ہوں ان کو بھی (داخل کر) بےشک توہی زبردست حکمت والا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اے ہمارے رب ! تو انہیں عدن کے ان باغوں میں داخل کر دے جس کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے اور ان کے ساتھ ان کے ان آباء و اجداد، بیویوں اور اولاد کو بھی جنہوں نے نیکی اور صلاح کی راہ اختیار کی، تاکہ دخول جنت سے انہیں جو خوشی حاصل ہوئی ہے اس کی تکمیل ہوجائے۔ اے ہمارے رب ! تو ہر چیز پر غالب ہے اور بڑی حکمتوں والا ہے۔