سورة آل عمران - آیت 122
إِذْ هَمَّت طَّائِفَتَانِ مِنكُمْ أَن تَفْشَلَا وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا ۗ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جب تم میں سے دو جماعتوں نے بزدل ہونا چاہا حالانکہ اللہ ان کا مددگار تھا اور چاہئے کہ مومن خدا ہی پر بھروسہ کریں ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
87۔ یہاں دونوں گروہوں سے مراد خزرج کا قبیلہ بنو سلمہ، اور اوس کا قبیلہ بنو حارثہ ہے۔ بخاری اور مسلم نے جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ آیت ہمارے بارے میں نازل ہوئی تھی، اور یہ ہمیں بہت پسند اس لیے ہے کہ اس میں اللہ نے اپنے آپ کو ہم دونوں قبیلے والوں کو دوست بتایا ہے۔