سورة الزمر - آیت 64

قُلْ أَفَغَيْرَ اللَّهِ تَأْمُرُونِّي أَعْبُدُ أَيُّهَا الْجَاهِلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

تو کہہ اے نادانو ! کیا تم مجھے حکم دیتے ہو ۔ کہ میں غیر (ف 1) خدا کو پوجوں ؟

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

39 -کفار مکہ نے نبی کریم (ﷺ) سے کہا کہ بتوں کی پرستش تمہارے آباء و اجداد کا دین ہے، اس لئے تم اپنے رب کی عبادت کرو اور بتوں کی بھی عبادت کرو اور ہم بھی تمہاری خاطر تمہارے رب کی عبادت کریں گے، تو اللہ تعالیٰ نے آپ (ﷺ) کو حکم دیا کہ وہ مشرکین کی اس رائے کی پوری صراحت کے ساتھ تردید کردیں اور کہہ دیں کہ اے نادانو ! کیا تم غیر اللہ کی عبادت کی طرف بلاتے ہو، ایسا کبھی نہیں ہو سکتا۔