سورة الزمر - آیت 63
لَّهُ مَقَالِيدُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۗ وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ اللَّهِ أُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اسی کے پاس ہیں ۔ اور جو اللہ کی آیتوں کے منکر ہیں وہی زیاں کار ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور آسمانوں اور زمین کے خزانوں کی چابیاں اسی کے پاس ہیں، رزق و رحمت اور خیر و برکت سب کچھ اسی کے پاس ہے، اس لئے عبادت کا صرف وہی تنہا حقدار ہے، اور دست سوال پھیلایا جائے تو صرف اسی کے سامنے اور قیامت کے دن حقیقی خسارہ اٹھانے والے وہ لوگ ہوں گے جو دنیا میں قرآن کریم اور ان نشانیوں کا انکار کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی ذات و صفات اور اس کی وحدانیت پر دلالت کرتی ہیں۔