سورة الزمر - آیت 55
وَاتَّبِعُوا أَحْسَنَ مَا أُنزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّبِّكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ بَغْتَةً وَأَنتُمْ لَا تَشْعُرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور اس سے پہلے کہ تم پر ناگاہ عذاب (ف 3) آئے اور تمہیں خبر بھی نہ ہو اس بہتر بات پرچلو جو تمہارے رب سے تمہاری طرف نازل ہوئی ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور اسی کی طاعت و بندگی میں لگے رہیں اور اس دن کے عذاب سے ڈرتے رہیں جس دن ان کا اللہ کے سوا کوئی مددگار نہیں ہوگا اور قرآن کریم میں وارد احکام کی اتباع کریں، اللہ نے اس میں جن چیزوں کو حلال قرار دیا ہے انہیں حلال سمجھیں اور جنہیں حرام قرار دیا ہے انہیں حرام سمجھیں قبل اس کے کہ عذاب الٰہی انہیں اچانک اپنے گھیرے میں لے لے اور انہیں اس کا احساس بھی نہ ہو