سورة الزمر - آیت 43
أَمِ اتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ شُفَعَاءَ ۚ قُلْ أَوَلَوْ كَانُوا لَا يَمْلِكُونَ شَيْئًا وَلَا يَعْقِلُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
کیا انہوں نے اللہ کے سوا اور شفیع ٹھہرائے ہیں ؟ تو کہہ اگرچہ ان کو کچھ اختیار نہ ہو اور نہ ہی وہ سمجھ رکھتے ہوں تو بھی۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
28 -مشرکین کو ان نشانیوں سے کوئی فائدہ نہیں پہنچا اور توحید باری تعالیٰ سے برگشتہ ہو کر بتوں کو اللہ کی جناب میں اپنا سفارشی بنا لیا، اللہ تعالیٰ نے ان سے اپنے نبی کی زبانی فرمایا کہ کیا یہ بت تمہارے سفارشی ہوں گے اگرچہ وہ کسی چیز کے مالک نہیں ہیں اور نہ ہی ان کے پاس عقل ہے؟ ! کیونکہ وہ تو مٹی اور پتھر کے بنے بت ہیں،