سورة الزمر - آیت 40
مَن يَأْتِيهِ عَذَابٌ يُخْزِيهِ وَيَحِلُّ عَلَيْهِ عَذَابٌ مُّقِيمٌ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
کہ کس پر عذات آتا ہے کہ اسے رسوا کرے ۔ اور کس پر ہمیشہ کا عذاب اترتا (ف 2) ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
تمہیں عنقریب معلوم ہوجائے گا کہ دنیا میں رسوا کن عذاب کسے آلیتا ہے اور جہنم کا دائمی عذاب کس کا ٹھکانا ہوگا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ میدان بدر میں اللہ نے انہیں ذلیل و خوار کیا اکثر و بیشتر متکبرین قریش مارے گئے اور ان کی لاشوں کو ایک کنوئیں کے اندر ڈال دیا یا اور جو بچ گئے انہیں پابند سلاسل کر کے مدینہ لے جایا گیا۔