سورة الزمر - آیت 35

لِيُكَفِّرَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَسْوَأَ الَّذِي عَمِلُوا وَيَجْزِيَهُمْ أَجْرَهُم بِأَحْسَنِ الَّذِي كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

تاکہ اللہ ان کے برے اعمال جو انہوں نے کئے تھے ان سے دور کرے ۔ اور نیک کاموں کے بدلے میں جو وہ کرتے (ف 3) تھے انہیں ان کا اجر دے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

وہ ان کے تمام بڑے اور چھوٹے گناہوں کو معاف کر دے گا اور ان کے نیک اعمال کا انہیں بہترین بدلہ دے گا۔