سورة الزمر - آیت 32
فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن كَذَبَ عَلَى اللَّهِ وَكَذَّبَ بِالصِّدْقِ إِذْ جَاءَهُ ۚ أَلَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْكَافِرِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
سو اس سے زیادہ ظالم کون ہے ۔ جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا ۔ اور سچ کو جب اس کے پاس آیا جھٹلایا گیا ۔ کیادوزخ میں کافروں (ف 1) کا ٹھکانہ نہیں ؟۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
22 -جو مومنین اور کفار قیامت کے دن اللہ کے سامنے جھگڑیں گے ان کا حال بیان کیا جا رہا ہے کہ اس آدمی سے بڑھ کر کوئی ظالم نہیں ہوسکتا جو اللہ کے بارے میں افترا پردازی کرے اور کہے کہ اس کا کوئی ساجھی یا لڑکا یا بیوی ہے اور جو اس دین کی تکذیب کرے جسے لے کر نبی کریم (ﷺ) مبعوث ہوئے، ایسے کافروں کا ٹھکانا جہنم ہے