سورة الزمر - آیت 26

فَأَذَاقَهُمُ اللَّهُ الْخِزْيَ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ ۚ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر انہیں اللہ نے دنیا کی زندگی میں رسوائی چکھائی اور البتہ آخرت کا عذاب بڑا ہے اگر وہ جانیں ۔(ف 2)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور آخرت کا عذاب تو دنیا کے عذاب سے کہیں سخت ہوگا، جس سے بہر حال انہیں دوچار ہونا ہی پڑے گا۔ کاش کفار اس بات کا یقین کرلیتے، رسولوں کی تکذیب نہ کرتے اور اپنے خالق و مالک پر ایمان لے آتے تو ہلاکت و بربادی ان کا انجام نہ ہوتا۔