سورة الزمر - آیت 11
قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ اللَّهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
تو کہہ مجھے یہ حکم ملا ہے کہ اللہ کی اس طرح کی عبادت کروں کہ نری اسی کی عبادت ہو۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(10) نبی کریم (ﷺ) سے کہا گیا ہے کہ وہ مشرکین قریش کو یہ بتا دیں کہ مجھے تو اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ میں صرف اللہ کی عبادت کروں اور اس کے سوا کسی کی طرف التفات نہ کروں