سورة ص - آیت 63

أَتَّخَذْنَاهُمْ سِخْرِيًّا أَمْ زَاغَتْ عَنْهُمُ الْأَبْصَارُ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

کیا ہم نے انہیں ٹھٹھے میں اڑا دیا تھا یا ان پر ہماری نظر (ف 1) نہیں جمتی ؟۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور جن کا ہم مذاق اڑایا کرتے تھے، یا جن پر حقارت کی وجہ سے ہماری نگاہیں نہیں ٹھہرتی تھیں؟! بعض مفسرین نے İ أَمْ زَاغَتْĬ میں ” ام“ کا ترجمہ ” بل“ کیا ہے، یعنی اہل جہنم اپنے آپ کو جھوٹی تسلی دیتے ہوئے کہیں گے کہ شاید وہ حقیر لوگ بھی جہنم میں ہی ہیں، لیکن ہماری نظروں سے اوجھل ہیں۔