سورة ص - آیت 60
قَالُوا بَلْ أَنتُمْ لَا مَرْحَبًا بِكُمْ ۖ أَنتُمْ قَدَّمْتُمُوهُ لَنَا ۖ فَبِئْسَ الْقَرَارُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہ کہیں گے بلکہ تم ہی ہو کہ تم کو خوشی نصیب نہ ہو ۔ تم ہی تویہ بلا ہمارے پیش لائے ہو بری قرار گاہ ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(25) سردار ان کفر کی یہ بات سن کر ان کے پیرو کار کہیں گے کہ تم لوگوں نے ہمارے بارے میں جو بات کہی ہے، وہ تم پر زیادہ صادق آتی ہے، اس لئے تمہارے مجرمانہ کردار کی وجہ سے آج تمہیں دوہرا عذاب دیا جائے گا، تم ہی نے ہمیں گمراہ کیا تھا اور ہمارے عذاب کا سبب بنے ہو تو آج تمہارےلیے کوئی راحت و کشادگی نہیں ہے