سورة ص - آیت 55

هَٰذَا ۚ وَإِنَّ لِلطَّاغِينَ لَشَرَّ مَآبٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

یہ سن چکے اور بےشک سرکشوں کا برا ٹھکانہ ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(23) یہاں تک ان نیک بختوں کا انجام بیان کیا گیا جو جنت میں داخل کئے جائیں گے اور جو لوگ اللہ کے سرکش اور باغی بندے ہوں گے ان کا ٹھکانا بڑا ہی برا ہوگا،