سورة ص - آیت 52

وَعِندَهُمْ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ أَتْرَابٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور ان کے پاس نیچی نگاہ والی ہم عمر عورتیں ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور اہل جنت کو ایسی بیویاں ملیں گی جو اپنے شوہوں کے سوا دوسرے مردوں کو نہیں دیکھیں گی، یا ان کے شوہر ان کے غایت حسن و جمال کی وجہ سے دوسری عورتوں کی طرف نہیں دیکھیں گے اور وہ بیویاں عمر میں متساوی ہوں گی، مجاہد کیقول کے مطابق ان کی عمریں تینتیس (٣٣) سال ہوں گی۔